21 اگست، 2016، 12:58 AM

ہندوستانی فورسز نے دو کشمیری علیحدگی پسندوں کو گرفتار کرلیا

ہندوستانی فورسز نے دو کشمیری علیحدگی پسندوں کو گرفتار کرلیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں  ہندوستانی  فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2 علیحدگی پسند کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران بھارتی فوج کے تشدد سے 30 کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔ ادھر کشمیر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ ہندوستانی  سکیورٹی فورسز کو بھی ایندھن اور دیگر اشیاء کی سپلائی نہیں کریں گے۔
ہڑتال میں آئل ٹینکر، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور ٹرک ڈرائیورز اینڈ کنڈکٹر یونین شامل ہیں، پہلی بار وادی میں سکیورٹی فورسزکو بھی ایندھن اور دیگراشیا کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہڑتال میں سیکیورٹی اداروں سمیت جموں کشمیر، لداخ اور سیاچن میں ایندھن کی سپلائی اور کھانے پینے اور دیگر سامان کی ترسیل بھی نہیں کی جائے گی، ٹرانسپورٹ آرگنائزیشنز کے مطابق تحفظ کی فراہمی تک ہڑتال جاری رہے گی۔

News ID 1866354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha